Gur Ke Fayde Ubqari Totkay Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

2015-04-16 1

کھانے کے بعد گڑ کھانے کے فائدے
گڑکبھی سفید نہ لیں۔ کالا لیں، اور کالا بھی وہ جو سب سے زیادہ سستا ہو۔ ہاضمہ کرتا ہے، گیس نہیں ہوتی، گلہ بالکل صاف ہو جاتا ہے۔ کھانے کے بعد مزہ آتا ہے۔ ٹھنڈی چیزوں کے کھانے سے جو درد ہوتا ہے وہ گڑکھانے سے دورہوجاتا ہے۔ گلہ کاگردوغبار دورہوتا ہے۔ گلے کی خراش، انفیکشن ختم ہوجاتی ہے۔ شوگرنہیں ہوتی۔ گڑوالے چاول کھانے سے آواز سریلی ہوتی ہے۔ جسم کو فوری توانائی دیتا ہے۔ قبض کے لیے بہت اچھا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد گڑکھایاجائے توکھانا ہضم ہوجاتاہے۔ مولی کھانے کے بعد گڑکھایاجائے تو مولی جلد ہضم ہوجاتی ہے۔