Ya Hafeezu Ya Salam - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-04-04 6

یا حفیظ یاسلام
جب بھی موبائل ، کمپیوٹرکو دیکھے ، نیٹ چلائیں یاحفیظ یاسلام یا 11 دفعہ پڑھ لیا کریں۔اور دل ہی دل میں اللہ سے عرض کیاکرو،یا اللہ اس کے شرسے مجھے بچا۔ یااللہ اس کی خیرمجھے دے دے اس کاشرمجھے نہ دے۔ تصورکرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ آدمی اگرتصورکرلے تو اس بہت زبردست رزلٹ ہے۔
ایک خط۔حکیم صاحب ایک آزمودہ عمل ہے جوعبقری میں چھپا تھا۔ وہ عمل ہے اول وآخر3دفعہ درود پاک اور درمیان میں 11مرتبہ یا حفیظ یا سلام پڑھنا ہے۔ میں گھرسے 11دفعہ پڑھ کرنکلتا ، گاڑی میں سوار ہوتے وقت اورکوئی بھی کام ہوتا، یہاں تک کہ سکول میں داخل ہوتے وقت اپنے تمام ساتھیوں کی نیت کرکے پڑھ لیتا۔ کچھ مزدوسکول میں کام کررہے تھے اور کنکریٹ کی چھت پر کام ہورہا تھا ۔ اور سلب کافی کمزور ہوچکے تھے۔ اورمیں دل ہی دل میں 11دفعہ یاحفیظ یاسلام مزدوروں کی نیت پڑھ لیتا اور اللہ سے عرض کرتا کہ اللہ ان کی حفاظت کرنا۔ اللہ کی قسم ایک مزدور دو دفعہ سلب ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے گرا ، ہم سمجھے کہ یا تووہ مرگیا یا اسکے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹ گئی مگروہ مزدور بالکل ٹھیک ٹھاک اورمعمولی سے خراشیں آئیں۔اس طرح میرا بھائی اوپرچھت سے گرتے گرتے بچ گیا اوراس کی بنیاد یا حفیظ یا سلام۔