اس وقت جو حالات ہیں اس سے یہ لگتا ہے کہ سعودی عرب کو سب سے زیادہ فکر یہ ہے کہ ایران کا اثرو رسوخ بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان کے لیے کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ کسی کی طرف داری کرے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ملک کو داؤ پر لگا دیا جائے۔ ہم کسی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔ مگر ایسا نہیں ہو سکتا کہ جو وہ کہیں ہم وہ کریں۔