Hafiz Hussain Ahmed. (JUI-F)

2015-03-28 1

کراچی آپریشن میں جو تیزی آئی ہے وہ سب کچھ شریف کے ہاتھ میں ہے مگر شریف کے آگے نواز نہیں لکھا ہوا بلکہ راحیل لکھا ہوا ہے۔ ہم خود مسائل کا شکار ہیں اگر ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر کسی نئے معاملے میں اپنے آپ کو الجھائیں گے تو یہ ہماری بہت بڑی غلطی ہو گی۔ ہم ملک میں گڈاوربیڈ طالبان اور فرقہ واریت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ہماری آرمی کسی فرقے کے حوالے سے دوسرے فرقے کو مارے گی تو یہ آ بیل مجھے مار والی بات ہوگی۔