نسلوں کے لیے یاحفیظ یاسلام پڑھیں
اپنی نسلوں کے لیے یا حفیظ یاسلام۔ بھکاری بن کر، محتاج بن کر،عاجز بن کر۔ مولا تو حفاظت کرنے پہ آئے تو کرکے دیکھائیں، توعافیت دینے پرآئے تودے کردیکھائے۔ مولا میرے لیے میری نسلوں کے لیے اس سہولت کے نظام (موبائل، کمپیوٹر، نیٹ) سے عافیت دے، حفاظت فرما۔ مولا اس کے خیرکودے دے اس کے شرسے بچ لے۔ یا اللہ اس کی راحت کو دے دے اس کے شرسے بچا لے۔ یااللہ اس کے سکون کو دے دے اس کی ٹینشن سے قیامت تک آنے والی نسلوں کو بچ لے۔ خیرکے طالب بنیں، خیرکے بھکاری بنیں۔ وہ بڑا کریم مولا ہے وہ دینے والاہے وہ سخی شہنشاہ ہے۔ وہ اپنے غائب کے خزانے سے جس کو دے دیتا ہے بس سارے کام ہوجاتے ہیں۔