گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج فریدآباد میں کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کی شاندار تقریب ِ رونمائی منعقد ہوئی

2015-03-18 2

گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج فریدآباد میں کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کی شاندار تقریب ِ رونمائی منعقد ہوئی۔جس کی صدارت پرنسپل بشارت جاوید نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں محمد رفیق ، بابا فرید بخش کے پوتے چوہدری طارق منیر ، ڈاکٹر عارف سلیم عارف، ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر لیاقت علی، سابق پرنسپلز خورشید احمد ، چوہدر ی اشرف سلطان احمد خان ایڈوکیٹ تھے جبکہ اس موقع پر میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود، پروفیسر زسرفراز احسن، طارق، نثار احمد ، غلام حسین ، ضیغم عباس، نعمان احمد زیرک سمیت طلباءکی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ مہمانوں نے مشترکہ طور پر کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کا فیتہ کاٹ کر رسمِ رونمائی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد رفیق نے کہاکہ ہمارے علاقے کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ضرورت صرف انکی رہنمائی کی ہے۔ اگر ہم ان کی تھوڑی سی بھی مدد کریں تو یہ بچے ہر مقابلے میں مقام پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علمی کے دور میں سکولوں کے درمیان مختلف قسم کے تعلیمی مقابلے ہوتے تھے جس میں حصہ لینے والے آج بڑے بڑے پوسٹوں پر تعینات ہیں۔ مگر بد قسمتی سے آج کے دور میں یہ روایت ختم ہوتی جارہی ہے ، جس کا نقصان اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ سٹیج پر آ کے بولنے سے ہچکچاتے ہیں۔
پرنسپل کالج چوہدری بشارت جاوید نے کہا40سالہ بعد میگزین کا اجراءکیا ہے جس کا مقصد طلبا کے اندر چھپی صلاحیتوں ،تحریری فن کو اجاگر کرنا ہے طالب علموں کے اندر موجود تحریری صلاحیت کو دیکھ بہت خوشی ہوئی۔ہمارا مقصد ب بھی ان صلاحیتوں کو آگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ تحریر ایک ایسا فن ہے انسان کی لکھی ہوئی تحریر ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔طلبا اپنے اندر لکھنے کی عادت پیدا کریں انہوں نے کہاکہ میں تمام مہمانوں، پروفیسرز اور طلباءکی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل اور کالج انتظامیہ نے طلبا کے لئے تحریر ی مقابلے کا مواقع فراہم کیا ہے اس لئے طلباء اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پرنسپل علم دوست شخصیت کے مالک ہے میگزین کی 40سال بعد اشاعت پر پرنسپل سمیت کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ آخر میں پرنسپل اور کالج کے پروفیسرز نے مہمانوں کو اعزازی میگزین دیا۔

Videos similaires