Jeet Hai Junoon by Desi Brits ( ICC World Cup Cricket 2015 PTV )

2015-03-15 3

عالمی کپ 2015ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دیسی برٹز بینڈ کا نیا قومی نغمہ ۔۔۔۔۔ دیسی برٹز لاہور سے تعلق رکھنے والا طارق اور ٹمی پر مشتمل ایک ابھرتا ہوا بینڈ ہے جس نے آتے ہی پاکستان ٹیلیویژن کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر3 قومی نغمات دے دیے smile emoticon
ان کا گایا ہوا پہلا نغمہ یو مائی نیشن چیمپیئن بھی اس عالمی کپ میں بے حد مقبول رہا ہے اور پی ٹی وی اسپورٹس کے لیے ٹائٹل سونگ گیم آن ہے بھی روزانہ پی ٹی وی سے نشر ہوتا ہے، "جیت ہے جنوں" بھی تازہ ترین نغمہ ہے جو شاعری اور موسیقی دونوں اعتبار سے یقیناََ پسند کیا جائے گا،ناصر علی ناصر کا تحریر کردہ یہ قومی نغمہ جس میں میچ کے دوران بجنے والے سری لنکن باجے نے اور بھی دلچسپ بنا دیا ہے، گیم آن ہے کی طرح یہ بھی پی ٹی وی اسپورٹس کے مستقل سلوگن جیت ہے جنون کا حصہ ہے، اپنے وطن کے لیے دعائے فتح کے ساتھ آپ سب کی نذر
گیم آن ہے ۔۔۔۔۔ گیم آن ہے
کھیلیں ہم جان سے
جوش اور ایمان سے
رکھیں قدم ہم میدان میں
جب خدا اپنے ساتھ ہے
ہاتھوں میں ہاتھ
ہر زباں پہ یہی ایک بات ہے
یو مائی سپر اسٹار
یو مائی شائننگ اسٹار
ہمیشہ رہو کامیاب
جیت ہے جیت ہے
جیت ہے جنوں
ڈرنا نہیں نہ ہی جھکنا ہے
بڑھنا ہے اب نہیں رکنا ہے
ہر بازی کو جیت جانا ہے
ساری دنیا پہ ہمیں چھانا ہے
پھر کیوں نہ کریں ہم تمہیں یاد
یو مائی سپر اسٹار
یو مائی شائننگ اسٹار
ہمیشہ رہو کامیاب
جیت ہے جیت ہے
جیت ہے جنوں
یارو جیت ہے جیت ہے
جیت ہے جنوں