جنتی عورت ۔۔۔!
ایک دفعہ ایک صاحب آئے اورکہنے لگے کہ میں میرے والد فوت ہوگئے اور میں والدصاحب کی قبربنانے کی جگہ کی نشاندہی کرنے گیا۔تو انہوں نے قبرکھودی توپتہ چلا کہ ساتھ ایک اورقبربھی کھل گئی ہے۔ اس قبرسے خوشبوآرہی تھی ، مجھے تجسس ہوا میں قبرکے گڑھے میں گیاتومیں نے دیکھا ایک عجیب وغریب خوشبو آئی جیسے اے سی سے ٹھنڈی ہوا نکلتی ہے۔ ویسے ہی انوکھی خوشبو تھی ۔ میں نے موبائل کی ٹارچ روشن کی تومجھے سامنے کفن نظرآیا۔۔۔اُس کے آگے میری جرات نہ ہوئی کہ میں دیکھوں آگے کیا ہے کوئی مرد ہے یاعورت۔۔۔پھرہم نے قبربندکردی۔
میں نے اس قبرکے بارے میں معلومات لینا شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ ایک عورت کی قبرہے۔ اور یہ فلاں خاندان کی عورت ہے ۔ توکافی عرصے کے بعد پتہ چلا کہ جب اس عورت کی شادی ہوئی اور پہلی رات ملاقات کے وقت شوہرنے کہا کہ میں اولاد پیداکرنے کے قابل نہیں ہوں، میں حقوق زوجیت اداکرنے کے قابل نہیں ہوں۔تجھے حق ہے کہ تومجھ سے طلاق لے لے ۔۔۔تو اُس اللہ کی بندی نے کہا کہ نہیں میرے والد نے میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں دیا ہے تواب ساری زندگی تیرے بھرم میں گزرے گی۔ تیرے بھرم اور شرم کو تیری عزت کو سرعام نیلام نہیں کروں گی۔ اور اسی حیا اور اسی کیفت میں اس نے ساری زندگی گزار دی اور کسی پراس بات کو ظاہر نہیں ہونے دیا۔ لو گوں کے طعنے سہتی رہی مگریہ بات کسی پرظاہرنہ کی۔اورآخرکارقبرمیں چلی گئی اوراللہ پاک نے قبرکوروشن کردیا۔