افتخار چوہدری کو مرسیڈیز اور دیگر مراعات دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سینٹ میں طلب۔روف کلاسرا

2015-03-05 71

سینٹ میں سینیٹر سعید غنی نے افتخار چوہدری کو دی گئی مراعات کے حوالے سے سوال کیا ہے کہ ان کو پانچ لاکھ پینشن تو اصولاً ملنی چاہیئے لیکن اس کے علاوہ مرسیڈیز اور دیگر مراعات کس قانون کے تحت دی جا رہی ہیں،جس پر جواب دینے کے لیے چیئرمین سینٹ نے آج(بروز جمعہ)اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے سینٹ میں چیئرمین سینٹ کو بابراعوان ،اعتزاز احسن اور رفیق رجوانہ اسسٹ کریں گے۔یادرہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کا دوسال تک افتخارچوہدری نے لائسنس معطل رکھا اور بابراعوان صاحب نے ان کو کہا تھا کہ آپ ساری عمر اس سیٹ پر براجمان نہیں رہیں گے جبکہ اعتزاز احسن بھی افتخار چوہدری سے زیادہ خوش نہیں تھے جب افتخارچوہدری نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہینِ عدالت پر گھر بھیج دیا تھا۔روف کلاسرا کا پروگرام ’’مقابل‘‘میں اظہارِ خیال

Videos similaires