Nangi Dunya Ka Nasha - Hakeem Tariq Mehmood - Ubqari Audio Dars 19 Feb 2015

2015-02-25 5

ننگی دنیا کانشہ۔۔۔!
ایک بندے کا واقعہ جس نے بتایا۔۔۔میں نیٹ سے جان چھڑوانا چاہتا ہے اور نیٹ کے اندرکی جو ننگی دنیا ہے ، فلمیں ہے اس سے جان چھڑوانا چاہتا ہوں۔ میں نے اس سے جان چھڑوانے کے لیے نیٹ پرتلاش کیاتو پتہ چلا کہ سارا مغرب اس سے پریشان ہے۔ نیٹ کی ننگی دنیاایک ایسا نشہ ہے جوکوکین، ہیروئن اورسب نشوں سے زیادہ زہریلانشہ ہے۔
دنیا کے سارے نشے ایک طرف اور ننگی دنیا کا نشہ ایک طرف۔ سائنس کہتی ہے جس کو یہ نشہ لگ جائے اس کے حل سے ہم عاجز آگئے ہیں حتیٰ کہ شادی بھی اس کاحل نہیں ہے۔ جس عورت یا مرد نے سینکڑوں ننگی دنیا دیکھی ہوتی ہے اس کی شادی سے تسلی نہیں ہوتی۔ وہ بندہ کہتا کہ میں اس کاحل چاہتاہوں۔۔۔