ٹوبہ ٹیک سنگھ دہشت گردوں کا دینی مدارس سے کوئی تعلق نہیں لیا قت بلوچ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ قائم مقام مرکزی امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے ایک وفد نے جماعت کے دیرینہ کارکن با با اسحاق کی وفات پر ان کے گھر گئے اورمر حوم کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردوں کا دینی مدارس سے کوئی تعلق نہیں الیکشن کمشن سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکیں2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ۔ سینٹ کے انتخابات بھی اسی نوعیت کے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی سے ملکر کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہ بنیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کسانوںکے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے زراعت کی تباہی پاکستان کی معیشت اور سلامتی کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے نہری پانی کی بندش سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ امریکہ اور بھارت قرآن و سنت کی تعلیم کیخلاف حکومت کو استعمال کر رہے ہیں
فوٹیج کے ساتھ
ساٹ۔۔۔۔۔ لیا قت بلوچ ۔
سلطان محمود ٹوبہ ٹیک سنگھ 03335325596
َََ