کمالیہ شہریوں کا پولیس کے نارا رویہ کےخلاف احتجاج روڈ بلاک

2015-02-16 1

کمالیہ کے نواحی علا قہ 188گ ب کے سینکڑوں مرد خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا پولیس کے خلاف مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت ،مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر چیچہ وطنی روڈ بلا ک کردی ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوٹس لیے جانے کے بعد ڈی ایس پی سرکل کمالیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے
VO
30دسمبر 2014کوتھانہ صدر حدود میں پولیس کو مطلوب نو بہار کو قتل کر دیا گیا تھا میت نہ ملنے پر نواحی علا قہ 188گ ب کے سینکڑوں مرد خواتین نے رجانہ روڈ بلا ک کیا جس پر 60افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا گزشتہ روز تھانہ رجانہ پولیس کی بھاری نفری نے 188گ ب میں سرچ اپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جس پر سینکڑوں مرد خواتین نے مقصود حسین اور مراد حسین کی سربراہی میں پریس کلب کمالیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور چیچہ وطنی روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر بلا ک کردیا مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ رجانہ پولیس نے غیر قانونی طریقہ اپناتے ہوئے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین بچوں سمیت معمر اشخاص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز دھرنے اور احتجاج ہو رہے ہیں لیکن ہمیں غریب سمجھ کر کاروائی کی گئی اور اب اس کی آڑ میں پولیس آئے روز تشد د اور ظلم وزیادتی کا طریقہ اپنائے ہو ئے ہے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر شہزاد اکبر نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ حاجی جا وید انور کو ہدایات جاری کیں جس پر ڈی ایس پی سرکل کمالیہ نے مظاہرین کو یقین دلا یا کہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے گاجس پر مظاہرین منتشر ہو گئے اس حوالہ سے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کل ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملا قات کرے گی۔

Videos similaires