جس شخص نے حکومت سے ڈیل کی ہو اللہ اسے جہنم کا کتا بنادے۔ڈاکٹر طاہرالقادری

2015-02-14 1

آج صبح دس گیارہ بجے مجھے کینڈا سے ڈاکٹر طاہر القادری کی کال آئی ،ڈاکٹر طاہر القادری آج سعودیہ سے کینیڈا پہنچے ہیں ۔ان کی آواز میں کافی نقاہت تھی ،انکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ۔انہوں نے مجھے تفصیل سے بتایا کہ انکی کو ہارٹ کا کیا مسئلہ ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز میں بھی کمزور تھی ،لیکن انہوں نے بہت تفسیل سے مجھ سے بات کی ۔ایک بات جو انکی امانت ہے میں اسی انداز میں بیان کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب میں آپ کو گواہ بنانا چاہتا ہوں کہ جو میری پوزیشن 17جون کو تھی ،وہی پوزیشن 30اور 31کی رات تھی ،وہی پوزیشن دسمبر میں تھی اور وہی پوزیشن آج ہے ۔طاقت ور قوتوں اور حلقوں نے ہماری تحریک کو ناکام بنایا ،میرے کارکنوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔جیلوں میں گئے ،کسی سیاسی جماعت یا کسی اور نے انکی داد رسی نہیں کی،مقدے بنے۔پھر میں نے ان سے سوال کیا کہ یہاں بات چل رہی ہے کہ آپکی کوئی ڈیل ہوئی ہے تو اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی ڈیل میں نے یا میری جماعت کے کسی فرد نے کی ہو تو اس شخص کو اللہ تعالیٰ جہنم کا کتا بنا دے ۔وہ اس بات پر بہت دکھی تھے کہ کس طرح سے یہ بات یہاں اڑی ہے اور اڑائی گئی ہے ۔میری صحت اجازت نہیں دے رہی ورنہ میں فوراً آ جاتا لیکن جیسے ہی میری طبیعت ٹھیک ہو گی تو پاکستان واپس آؤں گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی یہ بات امانت تھی تو میں نے اسی طرح یہ بات بیان کر دی ۔انکی آواز میں بہت نقاہت تھی اور میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جس انداز اور لہجے میں وہ بات کر رہے تھے وہ درست کہہ رہے تھے۔ڈاکٹر شاہد مسعود