Surah Fatiha aur Surah Ikhlas ka Nasab - Hakeem Tariq Mehmood

2015-02-09 4

ناممکن کو ممکن بنائے: سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص کا نصاب
اس عمل کانصاب 41دفعہ پڑھنا ۔
3دفعہ درود شریف۔ ایک دفعہ الحمدشریف، 3دفعہ سورہ اخلاص پھر3دفعہ درود شریف
یہ ایک مرتبہ ہو گیا۔ اس طرح 41دفعہ پڑھنا ہے۔ یہ اس عمل کا نصاب ہوگا۔
اپنے مسائل کاتصورکرکے پڑھو۔ اس عمل سے اللہ پاک نے ایسے مسائل حل کیے کہ گمان سے بالا ترہے۔ اللہ کے نام کو لے کردیکھ تو سہی، گناہوں سے بھرا من ہے اور تن ہے، آلودگیوں سے بھرا جسم ہے۔ وہ جانتا ہے کہ یہ دل سے نہیں پڑھ رہا اس دنیا کی خاطرپڑھ رہاہے، اپنے مسئلے کے لیے پڑھ رہا، اپنے مقصد کے لیے پڑھ رہا۔ اپنی کسی الجھن کے لیے پڑھ رہا، میرے لیے نہیں پڑھ رہا۔یہ میرے لیے نہیں پڑھ رہا۔ پھر بھی اپنا نام اتنا اچھا لگا کہ کہتا ہے کہ اچھا جا لے لے۔ اگر کبھی صرف رب کے لیے پڑھنا چاہے تو اسے رب مل جائے گا۔اس کو مدینے والے کی محبت عشق مل جائے، اس کو دیدار مصطفیٰ روز ہوگا۔