Yeh Des Hamara Hai Milli Naghma by Waseem Baig, Music :Sohail Rana (Original Sound Track)

2015-01-31 5

وسیم بیگ اور ساتھیوں کی آواز میں سہیل رعنا کی موسیقی سے سجا ایک مقبول اور یادگار قومی نغمہ جو پہلے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے نشر ہوتا تھا۔
یہ دیس ہمارا ہے
اسے ہم نے سنوارا ہے
اس کا اک اک ذرہ
ہمیں جان سے پیارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے
مزدور بھی ہم اس کے
دہقان بھی ہم اس کے
اللہ کی رضا سے ہیں
نگہبان بھی ہم اس کے
رنگ اس کو دیے ہم نے
اسے ہم نے نکھارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے
اسے ہم نے سنوارا ہے