پاکستان کے جشنِ طلائی کے موقع پر ایس ٹی این سے نشر ہونے والا ایک خوبصورت قومی نغمہ جسے علی حیدر اور مائل اسٹونز بینڈ نے مشترکہ میوزیکل بینڈ آکاش بنا کر گایا تھا،اس کی شاعری میں پاکستان کی گردان اور پاکستان کو اپنا سب کچھ بتانا شاعر جناب ریاض الرحمٰن ساغر کی جذبہء حب الوطنی کی عکاسی ہے، یہ نغمہ اب ٹی وی یا ریڈیو پر سننے میں نہیں آتا،اس نغمہ کی فرمائش کافی عرصہ سے موصول ہو رہی تھیں،جناب مبشر صاحب اور دیگر قابلِ احترام دوستوں کی فرمائش پر یہ یادگار اور نایاب قومی نغمہ آپ سب کے لیے smile emoticon
پاکستاں پاکستاں ہو پاکستاں
اپنی پہچان دنیا میں
تو ہی ہے شان میری
تو ہی ایمان میرا
تو ہی آن میری
تو ہی ہے نام میرا
تو ہی ہے مان دنیا میں
پاکستاں پاکستاں ہو پاکستاں
اللہ کی رحمت کا سایہ
اپنی دھرتی پہ چھائے
دھرتی کا ہر ذرہ ذرہ
کھل اٹھے گنگنائے
پھولوں سے کلیوں سے
اپنی زمیں سجائے
اپنی دھرتی پہ اپنی جاں قرباں
اپنی پہچان دنیا میں
پاکستاں پاکستاں ہو پاکستاں
ہر دل کو دل سے راہ ہو
اک منزل اک راہ ہو
ہم پیار کریں مٹی سے
رکھوالے سرزمین کے
ہم آنچ نہ آنے دیں گے
مل کے وفا کریں گے
اپنی رگوں میں دوڑے جو طوفاں
وہی ہے شان دنیا میں
پاکستاں پاکستاں ہو پاکستاں
اپنی پہچان دنیا میں
تو ہی ہے شان میری
تو ہی ایمان میرا
تو ہی آن میری
تو ہی ہے نام میرا
تو ہی ہے مان دنیا میں
پاکستاں پاکستاں ہو پاکستاں