Masjid Ki Dua aur Rab Ki Rahmat - Hakeem Tariq Mehmood

2015-01-24 1,555

مسجد کی دعا اوررب کی رحمت
مسجد میں داخل ہونے کی دُعا : اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
اے اللہ اب میں مسجدمیں داخل ہورہا ہوں، اب اپنی رحمت کے دروازے کھول۔ اللہ کی رحمت ہماری اشدترین ضرورت ہے۔ ہم ہرپل اس کی رحمت کے متوجہ ، اس کی رحمت کے محتاج ہیں۔ بس رحمت متوجہ رہے کام بن جائیں گئے۔ روٹی ملی رحمت سے ، روزی ملی رحمت سے، رزق کھلا ملا رحمت سے۔ لقمہ کھایا رحمت سے۔ نگلا رحمت سے ۔
مسجد سے باہر نکلنے کی دُعا : اَللّٰھُمَّ اِنَّی اَسْءَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ
اے اللہ !مسجدمیں توتیرا فضل ہے، یہاں توتیری ساری رحمت ہے ۔اے میں اب مسجدسے باہرنکلا ہوں، اے اللہ میں تجھ سے صرف دو چیزوں کاسوال کرتا ہوں۔ ایک فضل کا اوردوسری تیری رحمت کا،تیسری کاسوال نہیں کرتا۔کیوں؟
اب میں تیرے گھر(مسجد) سے باہرنکلا ہوں، اللہ باہرمصیبتیں ہیں، اللہ بلائیں ہیں، اللہ آفات ہیں، اللہ حسدہے ، اللہ جادو ہے، اللہ نظربدہے، اللہ ہرطرف بیماریاں، تکلیفیں اور قدم قدم پہ میرے لیے رکاوٹیں ، اگرمیں ان چیزوں سے نکل سکوں گا اور اگرمیں ان چیزوں سے بچ سکوں گا توتیرے دو کاموں سے۔

Free Traffic Exchange