ڈسکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا آفتاب یوسف ڈسکوی سے
توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اہلسنت پاکستان، پاکستان سنی تحریک، بزم رضا، کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ مرکزی جامع مسجد نور کالج روڈ سے شروع ہوکر کچہری روڈ سے، چوک ریسٹ ہاﺅس سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر احتتام پزیر ہوئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسلم لیگی ایم پی اے محمد آصف باجوہ نے بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔مظاہرین نے اس موقع پر احتجاجی بینرز کے ساتھ ساتھ عظمت مصطفے کے حوالہ سے کتبے بھی اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر نعرے بازی بھی کی گئی۔