Pak Watan ke Pasbano Salam ( 1st Pop Patriotic Song of Pak Armed Force 1991 )by Strikers Band

2015-01-18 8

1980ء کے اخیر اور 90ء کے اوائل میں پاکستان میں پاپ میوزک فروغ پاچکی تھی اور پھر یہاں بینڈ کلچر بھی عام ہورہا تھا،مگر یہ تمام میوزیکل بینڈز پاکستانی اقدار کا خصوصی خیلا رکھتے تھے جیسا کہ وائٹل سائنز،جوپیٹرز،لائیووائرز،نائٹ کریچرز بینڈز وغیرہ تھے، اس لیے یہ تمام بینڈز اپنے المبز کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور ریڈیو کے لیے قومی نغمات بھی گا کر وطنِ عزیز سے محبت کا ثبوت دیا کرتے تھے،جس کی روایت آج بھی قائم ہے،
اسٹرائیکر بینڈ ماضی کا ایک اچھا میوزیکل بینڈ تھا جس کا صرف ایک ہی البم شالیمار نے ریلیز کیا،یہ بینڈ اب شاید پاکستانی موسیقی کے شائقین کے ذہنوں میں بھی نہ ہو لیکن اس بینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے پاپ میوزک میں پہلا قومی نغمہ ریکارڈکروایا جو اس وقت ایس ٹی این اور این ٹی ایم سے 6 ستمبر 1991ء کو نشر ہوا،اس کی شاعری اور موسیقی دونوں ہی اسٹرائیکر بینڈ ہی نے ترتیب دی،شاعری میں تینوں مسلح افواج کو تین بند میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے، یہ نغمہ اب نایاب ہوچکا مگر میرے مجموعہ قومی نغمات میں سے یہ یادگار نغمہ آپ سب کی نذر ۔۔۔۔ ممکن ہےآپ میں سے اکثر افراد کے ذہن کے کسی گوشہ میں یہ عسکری نغمہ بھی محفوظ ہوگا smile emoticon
پاک وطن کے جانبازو! سلام
جیالو ! سلام ۔۔۔۔۔ پاسبانو! سلام
صحرا تمہارا ہے گلشن تمہارے ہیں
دھرتی پہ پہرہ ہے قوت تمہاری ہے
سرحدوں کے پاسبانو! سلام
جیالو ! سلام ۔۔۔۔۔ پاسبانو!سلام
عقابی نگاہوں میں منزل تمہاری ہے
آسماں پہ بسیرا ہے طاقت تمہاری ہے
پربتوں کے شاہینو ! سلام
جیالو ! سلام ۔۔۔۔۔ پاسبانو! سلام
اللہ کی رحمت ہے نصرت تمہاری ہے
موجوں پہ بسیرا ہے ہمت تمہاری ہے
ساحلوں کے پاسبانو ! سلام
جیالو ! سلام ۔۔۔۔۔ پاسبانو! سلام
اک وطن کے جانبازو! سلام
جیالو ! سلام ۔۔۔۔۔ پاسبانو! سلام