ڈسکہ۔ (رپورٹ) مرزا ٓفتاب یوسف ڈسکوی
ڈی سی او سیالکوٹ ندیم سرور نے ڈسکہ کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ایم پی اے ڈسکہ محمد آصف باجوہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھُون نے انہیں مسائل کے متعلق بریف کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ علاقہ کے تمام دیرینہ مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ گذشتہ دس ،پندرہ سال سے سیوریج کی مختلف سکیموں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود یہ سکیمیں مکمل طور پر فلاپ ہیں کیا آپ انکے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کریں گے تو انکا کہنا تھا کہ شہری آبادی میں بے ہنگم اضافے اور ناقص پلاننگ کی وجہ سے یہ سکیمیں فیل ہوتی ہیں ہم گذشتہ بننے والی سکیموں کی انکوائری نہیں کریں گے اب تک کے سوال کہ یہ سکیمیں چھ ماہ کے لئے بنتی ہیں کہ جلد ہی فلاپ ہوجاتی ہیں یا یہ لانگ ٹرم ہوتی ہیں تو انکا کہنا تھا کہ اب جو سکیم ہم سیوریج کے لئے بنائیں گے وہ لانگ ٹرم ہوگی وہ سال چھ مہینے والی نہیں ہونگی بلکہ پچیس تیس سالوں کو مدِ نظر رکھ کر بنائی جائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی پلان بنا رہے ہیں اور شہر میں تفریحی پارک کی جلد تعمیر بھی ممکن بنائی جائے گی۔