Mai Shaayer Pakistan ka-Dedicated to Poets of Pakistani Patriotic Songs by Mohammad Ali Shyhaki

2015-01-13 7

پاکستان ٹیلیویژن سے 80ء کی دہائی میں مشہور و معروف گلوکار محمد علی شہکی کی آواز میں نشر ہونے والا ایک منفرد اور خوبصورت قومی نغمہ جسے جناب صہبا اختر نے تحریر کیا تھا، اس قومی نغمہ میں وطنِ عزیز کا ایک شاعر گیت میں بھی بطورِ شاعر اپنے جذبات لکھتا ہے اور ملک کے چارون صوبوں کے ساتھ ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے، میری تدوین کے ساتھ وطنِ پاک کے ان تمام شعراء کے نام جنہوں نے ارضِ پاکستان کے لیے خوبصورت قومی نغمات خونِ جگر سے تحریر کیے،وڈیو کی ابتداء میں ان شعراء کی تصاویر بھی ہیں جو آزادی سے قبل جذبہء حب الوطنی کی قندیلیں جلانے میں کوشاں رہے۔۔۔
میں شاعر پاکستان کا
یہ چمن کے سر و سمن
میرے وطن کے دشت و دمن
حصہ ہیں میرے دیوان کا
میں شاعر پاکستان کا
یہ پربت یہ گلزار بھی
میرے سپنے ہیں
یہ خیبر یہ بولان بھی
میرے اپنے ہیں
میں ساز اگر سرحد کا ہوں
جوگی بلوچستان کا
میں شاعر پاکستان کا
اس سندھ کی اک اک جھیل میں
میری نظمیں ہیں
اس راوی کی ہر موج میں
میری غزلیں ہیں
میں مطرب گر پنجاب ہوں تو
نغمہ گر مہران کا
میں شاعر پاکستان کا
اس مٹی کی مہکار ہے
میری سانسوں میں
اس دھرتی کا ہرچاند ہے
میری آنکھوں میں
اس پاک زمیں کی آزادی
حصہ ہے میرے ایمان کا
میں شاعر پاکستان کا