Toba tek singh see news =meeting with assistant commissioner

2015-01-11 48

ٹوبہ ٹیک سنگھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو پریشان کردیا تواس سلسلہ میں شہریوں کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سے آگاہ کیا اُن سے مطالبہ کیا کہ کم از کم گیس کا پریشر صج و شام کے اُ ن مخصوص اوقات میں کم نہ ہو جس میں سکولز وکالجز کے طلبہ اور دوسرے ملازمین کے علاوہ کاروباری حضرات تیاری کرتے ہیںوفدمیں ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری ،ڈاکٹر عمر فاروق،مولاناحمیدالدین رضوی،وحید انورکوکب سمیت کثیر تعداد میںشہری شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر نے وہاں موجودسپروائزر ایڈمن سوئی گیس ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد وفد کو بتایا کہ چند دن میں یہ مسلئہ حل کر دیا جائے گا ۔اور معزین شہر کی ایک کمیٹی بنادی گئی جو اس سارے کام کی نگرانی کرے گی