Bakhat - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-01-09 5

بخت، نصیب، خوش قسمتی
بخت ، جس کو ہم نصیب یا خوش قسمتی بھی کہتے ہیں۔ جب بخت انسان کے اوپرسایہ کرتاہے توانسان کی قسمت بدل جاتی ہے۔ وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے وہ کام ہوجاتا ہے۔وہ مٹی کو بھی ہاتھ لگاتا ہے تو وہ سونا بن جاتی ہے۔ اس کے لیے کامیابیوں کے دروازے کھلنے لگتے ہیں ۔ بخت کا نظام اوپرسے چلتا ہے نیچے سے نہیں چلتا۔یہ نظام عرش سے آتاہے۔
اللہ دیتا ہے۔ جب اوپرسے فیصلے ہوجاتے ہیں تو سب کچھ مل جاتا ہے۔ اوپرکے نظام کو سمجھیں۔ جب اوپرسے فیصلے ہوجاتے ہیں تو رب اپنے غیب کے خزانے سے دینا شروع کردیتا ہے۔ پہلے اوپرسے فیصلے کروا۔ اوپرسے جب بخت تیرے لیے آجائے گا ۔ تب تیری بگڑی، تیری اُلٹی سیدھی ہوجائے گی۔تیری بگڑی بن جائے گی اورنظام سنورجائے گا۔ یہ اعمال ،وظائف، تسبیح، درود،اللہ کاشکریہ چیزیں اوپرکے نظام کوبدلتی ہیں۔