Ghar Sa Nikalna Ki Dua -Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-01-05 2

گھرسے نکلنے کی دُعا (حفاظت کانظام)

بِسمِ اللّٰہِ تَوَکَلۡتُ عَلی اللّٰہِ لَاحَوۡلَ وَلَاقُوَّ ۃ اِلَّابِاللّٰہِ الۡعَلیِ الۡعَظِیۡم

گھرسے پڑھ کر نکلیں ۔ اس دعا کے پڑھنے والے کی حادثے، چوری، ڈاکے، چیزوں کے چھن جانے سے حفاظت ہوتی ہے۔ عزت، جان ، ذات کے حادثے سے اللہ بچاتا ہے۔یہ دعا حفاظت کا نظام ہے۔ جو شخص یہ دعا پڑھ کر گھرسے نکلتا ہے فرشتے اسکا گھیراکرلیتے ہیں اسکی حفاظت کے لیے نورانی مخلوق ہما تن ہوجاتے ہیں ۔

اس دُعا میں کفایت ، کفالت ،حفاظت ،مدد اور دشمن پر غلبے کاوعدہ ہے۔جان کادشمن، مال کادشمن ،عزت کادشمن، آبرو کادشمن ،تیرے اقتدار کادشمن، کسی بھی قسم کی دشمنی کرنے والا، انسان ہو، جانورہو،جن ہو،شیطان ہو، نظربد ہوتیرا کوئی بھی دشمن ہو، یہ دُعا پڑھ لیں گھرسے نکلتے وقت اوریقین کرلے کہ حضورپاک ﷺ کی یہ دعامیں نے پڑھی ہے بس یقین ہے کہ تیری حفاظت، کفایت، مدد اور دشمن سے تیری حفاظت اللہ پاک نے کردی، اس دُعا کی تاثیرمیں یہ شامل ہے۔ آپ اس دُعا کی طاقت کوسوچ نہیں سکتا۔

جب بھی یہ دُعا پڑھ لیں سواری جلدی مل جاتی ہے، پریشانی ختم ہوجاتی ہے اورجتنا پیدل چلیں بندہ تھکتا نہیں ۔

کوئی بندہ یہ چاہتا ہوکہ ہرحادثے ،ناگہانی آفت ،ہرحملے ، ہرآگ، گولی، تیر، نشتر، خنجر ، چاقو اور دشمن کے کسی بھی حملے سے میری حفاظت ہواس دُعا کوپڑھے اورجویہ چاہتا ہوکہ اُس کی اَن دیکھی حفاظت ہو، حفاظت سے مراد، جادو سے ، جنات سے، عمل بدکے ذریعے اور ایسے انوکھے ہتھکنڈے جس کی انسان کوخبرنہ ہو اللہ اس دُعا کی برکت سے اُس کی حفاظت کرتا ہے۔

اپنے مقصدکے لیے یا کسی کام سے جب نکلے تو یہ دُعا پڑھتے جائیں مسلسل راستے میں پڑھتے جائیں اور جب تک کام نہ ہو پڑھتے جاوں انشائ اللہ اس دُعا کی برکت سے آپ اپنے مقصدمیں کامیاب ہوجاؤ گئے۔