Toba Tek singh main milad un nabi ka jaloos 2015

2015-01-04 2

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میلاد مصطفی ﷺمذہبی عقیدت احترام سے منایا جا رہا ہے ۔میلاد مصطفی ﷺ کامرکزی جلوس بلال مسجد محلہ بخشی پارک سے نکالا جارہا ہے جس کی قیادت علامہ پیر حافظ شمس الزمان قادری کر رہے ۔جس میں بخشی پارک ،گﺅشالہ، عوامی بستی ،سرہند کالونی ، مدینہ کالونی اور شریف کالونی کی مساجد کے جلوس شامل ہیں اور یہ جلوس روائتی راستوں سے گزرے گا جس میں صدیقیہ مسجد،مجددیہ مسجد ،محمدی مسجد ،اکبری مسجد کا جلوس مولاناصاحبزادہ منعم حنین صدیقی کی قیادت میں شامل ہوگا،جلوس جھنگ روڈ سے ہوتا ہوا شہباز چوک سے مولانا حمید الدین رضوی کی قیادت میں فریدیہ مسجد سے آنے والے جلوس کو ساتھ شامل کرکے صدر بازار کے مرکزی میلاد مصطفی ﷺمیں اختتام پذیر ہوگا