Toba Tek singh ka aklotaa lawaris pul gandagi ka dhair ban gaya

2015-01-02 225

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نزدیک بننے والااکلوتا اوور برج لاوارث نظر آتا ہے جب سے اس پُل کو بنایا گیا ہے تب سے اس کی صفائی نہیں ہوئی اور کوئی اِ س کے حال احوال دیکھے نہیں آیا۔انتظامیہ کی سستی اور لاپرواہی نے اسے گندگی کا ڈھیر بنا دیااس پل سے گزرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر افسران بالا اس پر سے ایک مرتبہ گزر جائیں تو شاید اُن کو احساس ہو کہ عوام کیسے اس پر سے گزرتے ہیںاس پر پھیلی گندگی اور بدبو نے تعفن پھیلا رکھا ہے۔اہلیان ٹوبہ ٹیک سنگھ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کی ہفتہ وار صفائی کروائی جائے