Bait ul Khala ki Dua - Hakeem Muhammad Tariq Mehmood Ubqari

2014-12-31 5

بیت الخلاء کے حال کوخوش حال بنائیں
بیت الخلا کی دُعا۔ بِسم اللّٰہ۔ اَللّٰھُمَّ اِنّیِْ اَعُوْذُبِکَْ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآءِثِ
(ترجمہ: اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مردہویاعورت )
اورجتنی دیر بیت الخلا/ غسل خانے میں رہیں اس کو دل ہی دل میں خوب پڑھیں (زبان سے نہیں پڑھنی)
بیت الخلاء ہماری مجبوری ہے جب بھی بیت الخلاء جائیں تواس دُعا کاخوب اہتمام کریں۔بیت الخلاء کے اندرکوئی ذکرنہیں ہوسکتا، ذکرزبانی نہیں ذکرقلبی ہوتا ہے۔ لوگ بیت الخلاء سے ڈسے جاتے ہیں۔جراثیم بنیادی طورپرجنات کی ایک قسم ہے۔یہ بھی اللہ جل شانہ کا ایک نظام ہے۔ جو شاید عام عقل انسانی کو سمجھ نہ آئے۔70فیصدبیماریاں بیت الخلاء سے لگتی ہیں۔عریانی اورفحاشی کی بنیاد بھی بیت الخلاء بنتے ہیں۔جلدی اورچھوتی بیماریوں کی بنیاد بھی بیت الخلاء ہے۔ حضورپاک ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ خبیث جننیاں اورجنات بیت الخلاء میں ہوتے ہیں اورہمیں دیکھتے بھی ہیں اورہمارے جنسی اعضاء کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں اگرہم یہ دعا پڑھ لیں تو ان کے شرسے محفوظ ہوجاتے ہیں۔غربت ،تنگدستی اورتیری دولت اورمال کے فیصلے بیت الخلاء میں ہوتے ہیں۔جو تقویٰ چاہتا ہے اور گناہوں سے نکلناچاہتا ہے وہ اس دُعا کا خوب اہتمام کرے۔جتنی دیربیت الخلاء میں وقت گزاریں ، نہانے کے لیے یا حاجت کیلئے بیت الخلاء کی دعا دل ہی دل میں خوب پڑھیں (زبان سے نہیں پڑھنی)۔بیت الخلاء جانے سے پہلے آخری چھ سورتیں پڑھ لے یا باہرآنے کے بعد پڑھ لیں۔بچے کو بیت الخلاء لیکرجائیں تو ان کی طرف سے دعا پڑھیں۔ گھروں کے جھگڑے، بیماریاں، پریشانیاں، دلوں کے روگ، ٹینشن، اینزائٹی کاحل بیت الخلاء کی دُعا۔