کیا جامعہ حفصہ میں طالبات کو یرغمال بنایا جاتا ہے ؟

2014-12-30 1

٭٭٭٭ کیا جامعہ حفصہ میں طالبات کو یرغمال بنایا جاتا ہے ؟٭٭٭٭٭
اس سوال کہ جواب کے لئے یہ ویڈیو دیکھئے !
جب الطاف حسین کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تو جامعہ میں ایک بہت بڑی بزم کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طالبات نے حصہ لیا اور اپنے اپنے خیالات کا اظھار کیا ،
اگر ھمیں جامعہ میں ہرغمال بنایا گیا ہوتا تو حیرت ہے کہ ھم پانچ پانچ سال جامعہ میں کیسے رہ جاتی ہیں ؟ جبکہ ہر 15 دن یا مہینہ بعد میں ھم گھروں سے ہو کر آجاتی ہیں ، اور ہر ہفتہ اتوار ہمارے گھر والے ہم سے ملاقات کے لئے آسکتے ہیں ، جن میں ہماری مائیں بہنیں جامعہ کے اندر آکر ملاقات کرتی ہیں ، جھوٹ کا کوئی سر پیر نہین ہوتا ،
بس افسوس اتنا ہے کہ وہی اسلام سے بیزار لوگ جنہوں نے 2007 میں بھیانک کردار ادا کیا تھا ، دنیا کے سامنے ہمیں ظالم ثابت کرنے کی کوشش کی تھی اور اسلام پسندی کے جرم میں ہمارے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے پر مجبور کیا تھا ،وہی لوگ آج پھر سے سر گرم ہیں ،اور چاہتے ہیں کسی طرح ان کا نام و نشان مٹا دیا جائے ،ان کو پھر زندہ جلا دیا جائے ، ان لوگوں کو دکھ اس چیز کا ہے کہ انہیں تو مار کر ، جلا کر ختم کر دیا گیا تھا ، اور وہ سوچ رہے تھے کہ جو سلوک کیا گیا ہے اس کے بعد اب قیامت تک ان میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ دوبارہ دین کا نام لے سکیں ، لیکن اس کے باوجود الحمدللہ ابھی ہمارے اساتذہ جب جیل میں تھے اور ھم تنہا تھیں تب بھی ھم نے ڈر اور خوف کو قریب آنے نہیں دیا تھا ، اتنے بڑے خون و آگ کے دریا کو عبور کر کے ھم نے جینا سیکھ لیا ہے ، اب ہمیں کسی سے ڈر نہیں لگتا ، اب ھمیں بم ، گولے ، گولیوں کی برسات سے پریشانی نہیں ہوتی ، یہ سب تو ھم نے 10 دن تک دیکھا تھا اور یہ بھی دیکھا کہ کن لوگوں نے ہمیں جلتا دیکھ کر خوشی سے چھلانگیں لگائیں تھیں ،ہمیں ایک ایک لمحہ یاد ہے ، ایک ایک چہرہ یاد ہے ، ھم بھول بھی کیسے سکتیں ہیں ؟ ان سب کا معاملہ ھم نے اللہ کے سپرد کر دیا ہے ۔
اللہ نے ہمیں جرات دی ہے کہ ھم حق کو حق کہیں اور باطل کو باطل کہیں ، بلا شبہ یہ اللہ ہی کا فضل ہے ۔

Free Traffic Exchange

Videos similaires