یَاقَھَّارُ سے قہربرسائیں
جادوجنات جتنا پرانا ہو، جنات نے زندگی تنگ کردی ہو، گھرویرانی کانمونہ بن گیا،عامل ملنگ بابے جب جادوبندش اور جنات کے کڑے کو توڑنہ سکتے ہوں توایسے یاقھارکا بکثرت ورد کریں اور اانکھوں سے قدرت کاجلوہ دیکھیں، دل بول اُٹھتا ہے کہ واقعی زندگی مال سے نہیں اعمال سے بنتی ہے۔ لاعلاج بیماریوں شوگر، کینسر،ہیپاٹائٹس اور ہرمشکل میں پڑھنا فوری اثراورنفع رکھتا ہے۔
جوگناہوں سے ، بدکاری،چاہتوں ،خواہشات سے چھٹکارا چاہتا ہے اور روح کی منزل روحانیت کی منزل پانا چاہتا ہے وہیَاقَھَّارُ اوربیت الخلا کی دعا کثرت سے پڑھے۔ یقین جانیے اس کو پڑھنے سے سے جادو، جنات، شیطانی اور اندرسے اُٹھنے والے شیطانی جذبے ، شیطانی ہوس اور شیطانی ولولے اور نفسانی ولوے کچلے جاتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے کیونکہ اصل میں اللہ کی مددآجاتی ہے لفظ قہار کی اپنی تاثیرہے۔