ہم نے مدینے جا کر دل کا پورا ہر ارمان کیا..-نصرت فتح علی خان

2014-12-28 10

روزِ ازل خالق نے جاری پہلا یہ فرمان کیا
اُن کو بنا کر شاہِ رسولاں دو جگ کا سُلطان کیا

جالی چُومی ، عرض گزاری ، اشک بہاۓ ، نعت پڑھی
ہم نے مدینے جا کر دل کا پورا ہر ارمان کیا

صدقے جاؤں نصیرؔ اُس آقا اُس مولا کی رحمت پر
راہ دکھا کر اُس دَر کی مجھ نِردھن پر احسان کیا


صدقے جاؤں نصیرؔ اُس آقا اُس مولا کی رحمت پر

-نصرت فتح علی خان صاحب
کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ گولڑہ شریف
.اپ کی دعاؤں کاطالب سید شاہد محی الدین بخاری

Videos similaires