Poem on innocent school children martyr in Peshawar Attack Pakistan

2014-12-17 11

A Black Day For Pakistan
بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا میری مس کہتی ہیں،
کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے،
گھر پڑھنا ہے،
میں نے سنا ہے۔۔۔۔
ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل،
بم لگا کر آئیں گے
سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔
بھول گئی میں ،،، نام بھلا تھا۔۔۔۔
اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔
بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟؟؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟؟؟؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟؟؟؟
بابا !!!!
ان کو گڑیا دے دوں ؟؟؟
یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟؟؟
میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟؟؟؟؟؟
پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟؟؟؟
بابا!!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
(شاعر: نامعلوم)
(اللہ میرے وطن کے پھولوں پر خود اپنا رحم کرے۔
آمین)