درود پاک کے فضائل وکمالات
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَل عَلَی المُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ والْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
(بحوالہ حکیم طارق محمود درس گجرات موہڑی شریف 30نومبر 2014)
یہ مسنون دردود ہے جو حدیث کی کتابوں میں آیاہے۔جویہ مسنون درود پڑھے گا اسے بے شمارنعمتیں ملیں گئی
* جو یہ دُرود پڑھے گا اللہ اس سے دنیا کافقردورہوگااوراس سے دل کافقربھی دورہوگا۔
دل کافاقہ کیا ہے ، ایمان کی کمی ہے۔ جب ایمان آجاتا ہے انسان دل کاسخی بن جاتا ہے
یہ درود پاک پڑھنے والا دنیا کاسخی بنتا ہے اور دوسرا روحانیات کاسخی بن جاتا ہے۔
* اس درود پاک کو کثرت سے پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ اس کی نسلوں کیلئے بھی رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔
اس درود پاک پڑھنے والے کی برکات اس کی نسلوں تک جاتی ہیں۔
اللہ پاک اس درود پاک پڑھنے والے کو عزت کے، رزق کے ، شان و شوکت کے چشمے عطا فرماتا ہے
اس دُرود پاک پڑھنے والے کواللہ تعالیٰ کی محبت، عشق ، حضور پاک ﷺ کادیدار بھی ملتا ہے۔ اس درُود پاک کو پڑھنے والے کو نسلوں تک رزق ملتا ہے۔