Flying Horse Seen in Makkah
مکہ کی فضاؤں میں اڑتے گھوڑے نے سب کوحیران کردیا
مکہ:چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا ،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے ۔
سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ تاحال اس حیرت میں مبتلاہیں کہ مکہ کی فضاﺅں میں ایک اڑتے ہوئے گھوڑے کے نمودار ہونے کا کیا مطلب ہے اور اس کے پیچھے کیا رازہے ۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی ہے۔اگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے ۔دوسری جانب کچھ لوگ یہ موقف اختیار کر رہے ہیں کہ یہ گھوڑے کی شکل کا غبارہ بھی ہو سکتاہے جس میں ہیلیم گیس بھر کر اسے ہوا میں چھوڑ دیا گیا ۔ہمارے ہاں بھی اس قسم کے گیسی غبارے عام پائے جاتے ہیں۔
تاحال اس کی کوئی واضح حقیقت سامنے نھیں آسکی ہے جس کے باعث سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ تاحال اس حیرت میں مبتلاہیں کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے۔