1965 کی جنگ میں جناب محمود شام صاحب کا تحریر کردہ آنجہانی سلیم رضا کا مقبول ملـی ترانہ جو پاک فضائیہ کے غازیوں کے لیے تھا۔
اے ہوا کے راہیو ! بادلو ں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو !
تم وطن کی لاج ہو پاک سرزمین کی
اپنی جاں پہ کھیل کر تم بنے سلامتی
اے ہوا کے راہیو !
گر ہو قوتِ یقیں یہ ہوا یہ فاصلے
آسماں کی وسعتیں ایک ایک ہیچ ہیں
اے ہوا کے راہیو !
تم فضاء کا حسن ہو آسماں کا ناز ہو
تم دلوں میں پھیلتی روشنی کا راز ہو
اے ہوا کے راہیو !
دشمنوں کے بال و پر کتنی جلدی کٹ گئے
شہر شہر خوف کے سائے تھے جو ہٹ گئے
اے ہوا کے راہیو !