لاکھوں عازمین حج آج ظہر کی نماز سے قبل مکہ کے شمال مشرق میں واقع وادی منیٰ پہنچیں گے جہاں پر وہ 5 روز تک قیام کریں گے، بعض عارمین رات سے ہی منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے جب کہ اس سال عازمین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ عازمین آج ظہر، عصر، مغر ب اورعشا کی نمازیں منیٰ میں اداکریں گے جب کہ کل جمعے کو یوم عرفہ ہوگا.