قدرت کے دلفریب نظارے اور جوش و جذبے سے بھرپور کھیل۔۔ جی یہ ہے سوات کا علاقہ کالام۔ جہاں ٹورسٹ گالا اپنی رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اسپورٹس گالا نے سوات کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔ ٹورسٹ گالا کے آخری روز یوم آزادی کے حوالے سے رنگ نمایاں تھے، قومی پرچم کے رنگوں کے کپڑے زیب تن کئے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے