Amir Ameer - عامر امیرؔ - kahi eid - کہیں عید ،ہولی ،دِوالی ،محبت

2014-06-19 1

کہیں عید ،ہولی ،دِوالی ،محبت
جہاں ہم نے پائی منا لی محبت
جواں کر کے ہاتھوں میں رخصت کیا تھا
یہ دن دیکھنے کو تھی پالی محبت؟
محبت کی مہریں کرو ثبت اتنی
پتہ ناں چلے کہ ہے جعلی محبت
نہیں میں نے کرنی، لو میں باز آئی
وہ کرنے کو کہتا ہے خالی محبت
کچھ اُس نے بھی رُکنا رُکانا نہیں تھا
سوہم نے بھی کر لی کرا لی محبت
تھی غیرت کی دیوار اونچی، مجھے کیا؟
اُٹھانی تھی میں نے اُٹھالی محبت
وفا اور اناناں اکٹھے ملے تو
مجھے یاد آئی وہ والی محبت
تھا اچھا اُسی سے ہی ہو جاتا رشتہ
بہت تنگ کرتی ہے سالی محبت
عامر امیرؔ

Free Traffic Exchange