بس اب تو رہتے ہیں آنکھوں میں اشک آئے ہوۓ .پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

2013-11-15 1,786

بس اب تو رہتے ہیں آنکھوں میں اشک آئے ہوۓ
زمانہ بیت گیا ہم کو مسکراۓ ہوۓ
غم حسین کا گھاؤ کس قدر گہرا
یہ ان سے پوچھ جو دل پر ہیں چوٹ کھاۓ ہوۓ
ہی نا توانی یہ رستے کی سختیاں سجاد
چلو گے کیسے بھلا بیڑیاں اٹھاۓ ہوۓ
نصیر گلشن زہرا کے پیاسے پھولوں کو
سلام کہتے ہیں آنکھوں میں اشک آۓ ہوۓ
کلام پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
دعا کا طالب شاہد محی الدین بخاری