کتنے مزے کی بھیک تیرے پاک در کی ہے ... پیر نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ

2013-10-30 7

لب وا ہیں آنکھیں بند ہیں پھیلی ہیں جھولیاں
کتنے مزے کی بھیک تیرے پاک در کی ہے
چراغ گولڑہ پیر نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ —
صوم و صلات ہیں کہ سجود و رکوع ہیں
ہر چند شرع میں یہ اہم الوقوع ہیں
حبّ نبی نہ ہو تو یہ سب لا نفوع ہیں
ثابت ہوا کہ جملہ فرائض فروع ہیں
اصل الاصول بندگی اس تاجور کی ہے
سرپر سجا کے حمدو ثنا کی گھڑولیاں
وہ عاشقوں کی بھیڑ وہ لہجے وہ بولیاں
جالی کے سامنے فقیروں کی ٹولیاں
لب وا ہیں آنکھیں بند ہیں پھیلی ہیں جھولیاں
کتنے مزے کی بھیک تیرے پاک در کی ہے

چراغ گولڑہ پیر نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
اپ کی دعاؤں کاطالب سید شاہد محی الدین بخاری

Videos similaires