Waleed Dilawar IT Expert (Dunya News)

2013-09-15 328

ایک اور پاکستانی نے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا۔ آئی ٹی کے شعبے میں لاہور کے چودہ سالہ ولید دلاور نے سی پینل لینکس میں ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی جس شعبے میں بھی ہوں اپنا نام منوانا جانتے ہیں۔ آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں نئی نسل کی دلچسپی ڈھکی چھپی نہیں۔ چودہ سال ولید دلاور نے بھی سی پینل لینکس میں سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے ملک اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی بچوں کی جانب سے جتنے بھی سرٹیفیکٹ حاصل کیے گئے وہ مائیکروسوفٹ میں ہیں جبکہ یہ پہلا پاکستانی کم عمر بچہ ہے جس نے لینکس میں سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔ ولید دلاور اتنی چھوٹی عمر میں نامور آئی ٹی کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ اپنی ویب ڈویلپنگ کمپنی بھی چلا رہا ہے جس میں بڑی بڑی کمپنیز اس کی کلائنٹ ہیں۔