Aalam Aur Aalim 70th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-6-2013

2013-06-13 1

Aalam Aur Aalim 70th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-6-2013

عام شاہراہیں بندکرکے عوام کو اذیت دیناشرعاً جائزنہیں ،مفتی منیب الرحمن

عالم اور عالم میں ڈاکٹر عامر لیاقت سے گفتگو میں اظہار خیال، حافظ طاہر قادری کا نذرانہ عقیدت
جس ملک میں حکمران قلعہ بند ہوجائیں وہاں شر پسند آزاد ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت کے تاثرات

[عام شاہراہیں بندکرکے عوام کو اذیت دیناشرعاً جائزنہیں ،مفتی منیب الرحمن]
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اورممتازعالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پرعام شاہراہوں کوبند کرنااورلوگوں کواذیت سے دوچارکردینا شرعاً جائز نہیں ، عام گزرگاہ سے ہر ایک کو گزرنے کا حق ہے تاہم اِسے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ جیوکے شہر ہٴ آفاق عالم اور عالم کے خصوصی پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس اور گورنر ہاوٴس کراچی کی مصروف شاہراہوں پر واقع ہیں، جن کے گردحفاظتی حصار سے عام لوگوں کو ناقابل بیان اذیت سے گزرناپڑتا ہے لہٰذاحکومت کو انہیں کہیں اور منتقل کرنے کی تدبیر کرنی چاہیے۔ تنظیم مدارس اہل سنت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایوان اقتدار بیت الجن کی مانند ہوتا ہے جس میں داخل ہوتے ہی حکمرانوں کی سوچ اور ترجیحات بدل جاتی ہیں۔اسلامی تاریخ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے سنہرے عہدخلافت میں فاروق اعظم نے اپنے مقرر کردہ گورنر کے گھرکی دیوار یہ کہہ کر گرا دی تھی کہ جس قصر کے دروازے سائلوں کیلئے بند ہوجائیں وہ قصرِ فساد بن جاتا ہے۔پروگرام کے دوران مفتی منیب الرحمن نے فقہی امور پر ناظرین کی رہنمائی بھی کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لے پالک بچوں کے احکامات حقیقی اولاد کی طرح نہیں ہوتے لہٰذا ان کے نام کے ساتھ اپنا نام لگا کر ان کا نسب تبدیل کرنا جائز نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ضعیف الاعتقادی کی وجہ سے عاملوں کا کاروبار پھل پھول رہا ہے، مقام افسوس ہے کہ وہ عاملوں کی چکنی چپڑی باتوں پر تو یقین کرلیتی ہیں مگر کلام الٰہی کی تاثیر پر یقین نہیں کرتیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشکوک اور مشتبہ اشیا سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہئے تاہم کسی شے کی ماہیت بدلنے سے شرعی حکم تبدیل ہو جاتاہے۔پروگرام کے آغاز میں گورنر ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے گرد قائم رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے والی ناقابل بیان اذیت پر اپنے مخصوص انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہا کہ جس ملک میں حکمران قلعہ بند ہوجائیں، وہاں شرپسند آزاد ہوجاتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ چندماہ قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے ووٹ کی بھیک مانگنے والے وزیراعلیٰ آج اُن کی دسترس اور پہنچ سے دور ہوگئے ہیں ،انہوں نے مزیدکہا کہ سیکورٹی وجوہات کوبنیادبناکر قلعہ بند ہونے والے جب خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تواُن سے صوبے میں امن کے قیام کی امید رکھنا حماقت سے کم نہیں۔ نشریات کے دوران انہوں نے ممتاز ثنا خواں محمود الحسن اشرفی سے ان کے والد عبدالمجید اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔ بعدازاں پروگرام کے آخر میں معروف ثناء خواں حافظ طاہر قادری نے خوبصورت لحن میں نعت کا نذرانہ پیش کرکے پروگرام کی رونق دوبالا کردی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=100552
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat